پانی کاضیاع روکنے کیلئے ٹاؤن ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ

پانی کاضیاع روکنے کیلئے ٹاؤن ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا کا پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہر ٹاؤن ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

 پانی ضائع کرنے پر جرمانہ کی رقم دس ہزار روپے کر دی گئی، واسا نے تمام واسا صارفین کو دس ہزار جرمانہ کرنے کا انتباہ جاری کر دیئے ، واسا نے پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہر ٹاؤن میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف جرمانوں کے ساتھ پہلی بار سزا بھی دی جائے گی، پانی ضائع کرنے پر جرمانے عائد اور ریکوری نہ کرنے پر سزا دی جائے گی، جرمانہ ادا نہ کرنے والے صارف کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں