کالا شاہ کاکو ،لاہور سے چوری ہونیوالی گاڑی برآمد ،2ملزم زیر حراست

کالا شاہ کاکو ،لاہور سے چوری ہونیوالی  گاڑی برآمد ،2ملزم زیر حراست

کالاشاہ کاکو (نامہ نگار) موٹروے پولیس نے لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیل کے مطابق مین ٹول پلازہ ایم ون اسلام آباد پر موٹروے پولیس کی جانب سے ایک مشکوک کیری وین کو روکا گیا ۔پوچھ گچھ کرنے پر گاڑی میں موجود دو ملزمان عابد اور وسیم تسلی بخش جواب فراہم نہ کر سکے، موٹروے پولیس نے دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معلومات اکٹھی کیں تو پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی لاہور کے علاقے چوہنگ سے چوری شدہ ہے ۔ دونوں ملزموں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں