یوٹیلیٹی سٹورز اتوار کو کھلے رہے، صارفین کا رش برقرار
لاہور(کامرس رپورٹر سے)رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی سٹورز اتوار کو بھی کھلے رہے اور ہفتہ وار تعطیل نہ کی ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج پر عملدرآمد جاری اور صارفین کا رش برقراررہا۔
ریلیف دینے کے لئے بے نظیر سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا تھا جبکہ عام صارف کو رمضان میں بھی یوٹیلیٹی سٹور زسے کوئی ریلیف نہ ملا ۔عام صارف کو بغیر سبسڈی ہی اشیا مل رہی ہیں ۔بے نظیر پروگرام میں شامل نہ ہونے والے عام صارف مارکیٹ ریٹ پراشیا خریدنے پر مجبور ہیں ۔بے نظیر سپورٹ پروگرام صارف کو دس کلو آٹا 648 روپے کا مل رہا جبکہ عام صارف بدستور 1370 روپے میں دس کلو آٹا خریدے گا،بے نظیر پروگرام صارف کو چینی 109 جبکہ عام صارف کو 155 روپے کلو دستیاب ہے، عام صارف کو سستا گھی 435 جبکہ بے نظیر پروگرام صارف کو 335 روپے کلو میں مل رہا۔شہریوں نے کہا ریلیف پیکیج بہتر ہے لیکن عام صارف یکسر نظر انداز ہوا ہے۔ وفاقی حکومت نے بارہ ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا اور شیڈول کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چاند رات تک یہ پیکیج جاری رہے گا۔