ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند ہے :ساجد میر
لاہور( سیاسی نمائندہ )مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا صرف ایران نہیں تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف صف آرا ہونا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند ہے۔
فلسطینیوں پر جس سفاکیت کا مظاہرہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا اس کا راستہ بازواورقوت سے ہی روکا جاسکتا ہے ۔حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے بچوں اور خاندان کو بھی بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ اسرائیل نے دہشتگردی کا ارتکاب کرکے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جس میں ہزاروں بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں،اس ظلم پر خاموشی جرم ہے ۔ فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گا۔بیت المقدس کوپنجہ یہود سے آزاد کراکر دم لیں گے ۔انہوں نے کہا دیگر مسلم ممالک کو تاویلات تلاش کئے بغیر کھل کر اسرائیل کے خلاف صف بندی کرنا ہو گی،طاغوت اگر اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے تو مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور دفاع کے لئے کیوں نہیں جمع ہوسکتے ۔