ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع کا کیس ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سپرد

 ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع کا  کیس ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سپرد

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع کا کیس ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کمیٹی کو ماس ٹرانزٹ توسیع کا حتمی پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔

 ایل ڈی اے نے ماس ٹرانزٹ توسیع کی تجاویز اور پی سی ون کمیٹی کو ارسال کر دیئے ، ایل ڈی اے کی طرف سے دو نئی میٹرو لائنز کی فزیبلٹی رپورٹ پر کمیٹی حتمی رائے دے گی، اس کے بعد ماس ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع  کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں کے ٹریفک اکاؤنٹ پر مبنی رپورٹ حکومت کو جمع کرائی جاچکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں