تیانجن یونیورسٹی:چین سے نیا معاہدہ تیارکرنیکی ہدایت

تیانجن یونیورسٹی:چین سے نیا معاہدہ تیارکرنیکی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔

تدریسی عمل کا جائزہ لیا، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور لیبز کا معائنہ کیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر رؤف اعظم نے کی یونیورسٹی میں تدریسی عمل، کارکردگی اور چیلنجز کے بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ ٹیکنیکل ایجو کیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور ہنر مند افرادی قوت کو روز گار کیلئے بیرون ممالک کھپانے کا پلان بنا لیا۔ فنی تعلیم کے اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔ابتدائی طور پر ٹیوٹا کے تین کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا انڈسٹری اور ایوان ہائے صنعت و تجارت سے اشتراک کار بڑھایا جائے اور یونیورسٹی میں تدریسی عمل کیلئے چین کے ساتھ نئے معاہدے کی دستاویزات تیار کی جائیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس،مائیکرو چیپ مینو فیکچرنگ اور سولر ٹیکنالوجی کی تربیت کی فراہمی پر ورکنگ کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں