ٹی ڈی سی پی اور روڈا کی لاہور میں پہلی بار جیپ ریلی

ٹی ڈی سی پی اور روڈا کی لاہور میں پہلی بار جیپ ریلی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ٹی ڈی سی پی اور روڈا مل کر لاہور میں پہلی بار جیپ ریلی کر ائینگے۔

لاہور راوی ریلی کے حوالے سے سیکرٹری ٹورا زم، آرکیالوجی اور میوزیمز ڈیپارٹمنٹ، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی اور سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پریس بریفنگ لاہور میوزیم آڈیٹوریم میں رکھی گئی، ریلی کا پرومو بھی لانچ کیاگیا۔ لاہور راوی ریلی 4اور5مئی کو کر ائی جا ئے گی ،ٹریک 35کلو میٹر کا ہو گا۔ پچاس سے ساٹھ ڈرائیورز حصہ لے رہے ،خواتین بھی شامل ہیں۔ لاہور میں پہلی بار ڈرٹ بائیک، سٹریٹ بائیک اور ٹرک کیٹیگری کی ریسیں بھی ہونگی ۔4مئی کو افتتاحی تقریب سی بی ڈی مین بلیوارڈ گلبرگ میں کی جائے گی جبکہ اختتامی تقریب شاہی قلعہ میں ہو گی۔ ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام ،سی ای او روڈا عمران امین ،سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور نے خطاب کیا۔سیکرٹری سیاحت نے کہا فارمولا ون کے نام سے ریس کر انے کا بھی سوچا جا رہا ہے ، راوی کے بعد باقی 3 در یاؤں پر بھی ایسی ریلیز کر ائی جائیں گی، ریلی شائقین کیلئے شٹل بس سروس کی سہولت دستیاب ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں