کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کی جائے :صنعتی مزدور اتحاد

کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کی جائے :صنعتی مزدور اتحاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یکم مئی کے موقع پر صنعتی مزدور اتحادنے حکومت پنجاب سے کم سے کم تنخواہ 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صنعتی مزدور اتحاد کے رہنماؤں کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید مہنگائی ،صنعتی اداروں پر بے جا ٹیکسوں کا بوجھ ختم ، گورننگ باڈی کی منظوری کے مطابق ریٹائرڈ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سے تاحیات علاج کی سہولت فراہم کی جائے ،مزدور کارڈز اور ان کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں،گورننگ باڈی میں حقیقی سی بی آئی لیبر نمائندوں کو شامل ، بجلی بلوں میں بے انتہا اضافے کے باعث مزدوروں کو سولر پینلز فری دینے کا اعلان کیا جائے ۔صنعتی اداروں کے ورکرز کے اعلٰی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو فری لیپ ٹاپس اور موٹرسائیکلیں دی جائیں۔ حکومت پنجاب ریٹائرڈ مزدوروں کی پنشن کم از کم تنخواہ کے برابر کرنے کے سلسلے میں وفاقی حکومت سے قانون سازی کرنے کی سفارش کرے۔ صنعتی مزدور اتحاد نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر بینرز بھی لگا دئیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں