دوسروں کی خوشی میں شمولیت کا دن :وزیرزراعت

 دوسروں کی خوشی میں شمولیت کا دن :وزیرزراعت

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے عید الاضحی کے بابرکت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن قربانی اور دوسروں کی خوشی میں شمولیت کا دن ہے۔

یہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم اس دن غریبوں،محتاجوں اور یتیموں کی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے ہمارے دل میں دوسروں کے لیے احساس و ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ہمیں عید الاضحی کے موقع پر کشمیریوں اور شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں