الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 30 مستحق خاندانوں میں شادی بکس تقسیم

الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 30 مستحق  خاندانوں میں شادی بکس تقسیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ لاہورکے زیر اہتمام 30 مستحق خاندانوں میں شادی بکس تقسیم کر دئیے گئے۔

اس حوالے سے تقریب کا اہتمام پنجاب سوسائٹی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا، شادی بکس میں دلہا و دلہن کے فینسی و سادہ سوٹ، جیولری، ڈنر سیٹ، ٹرنک، واٹر کولر، کچن کا سامان، بستر اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔تقریب میں عظمیٰ محمد علی انچارج کمیونٹی سروسز، رخسانہ ارشد، سمیرا سرور، زرقا بٹ، طلعت خان اور دیگر نے شرکت کی ۔مستحق بچیوں کی ماؤں نے شادی بکس وصول کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں