مینار پاکستان کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی۔۔۔
عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور آئین میں ختم نبوت کے متعلق بنیادی آئینی شقوں کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو میں عالمی مجلس ختم نبوت تحصیل حضرو کے امیر قاری محمد اسماعیل کی زیر صدارت علما آئمہ مساجد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔