لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 29ملزم گرفتار،مقدمات درج

لاہور (اپنے کامر س رپورٹر سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں444ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 138 ملزمان کے خلاف مقدمات درج اور 29 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔