لیول 3 کے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کا جولائی کا اعزازیہ انکے اکاؤنٹس میں منتقل

 لیول 3 کے پوسٹ گریجوایٹ  ڈاکٹرز کا جولائی کا اعزازیہ انکے اکاؤنٹس میں منتقل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لیول 3 کے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ ڈاکٹرز کا جولائی کا اعزازیہ ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دیا ہے۔

لیول تھری کے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ ڈاکٹرز کے اعزازیے کی رقم بھی یکم اگست کو ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی تھی۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے یہ رقوم ٹرانسفر کی گئی ہے جس سے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ ڈاکٹرز کیلئے آسانی پیدا ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں