ایس پی سٹی کی شاہدرہ ٹاؤن میں کھلی کچہری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی جامعہ مسجد فیضان مدینہ مین بس سٹاپ شاہدرہ ٹان میں کھلی کچہری کا انعقا د کیا گیا ۔کھلی کچہری میں مفتی محمد رمضان قادری،صدر انجمن تاجران شاہدرہ ٹاؤن اعجاز ہاشمی،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر محمد رضا سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے ۔
ایس پی سٹی نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کے درپیش مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ۔ایس پی نے کہا کہ عوام الناس بلا خوف و خطر درپیش مسائل سے آگاہ کریں، پولیس عوام الناس کی مدد اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔