انٹرمیڈیٹ امتحانات، کپس کالج کی بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)کپس کالج کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے سالانہ بورڈ امتحانات 2024 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ۔
اب تک کے موصول شدہ نتائج کے مطابق کپس کالج نے لاہور،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،آزاد جموں کشمیر ،ساہیوال اورفیڈرل بورڈز میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز اور مجموعی طور پر 22 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لی ہیں۔ کپس ایجوکیشن سسٹم گزشتہ 32سالوں سے پاکستان میں تعلیمی سرگرمیوں اور خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے ۔ آج کپس اپنے وسیع تجربے اور نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان میں ایوننگ کوچنگ، انٹری ٹیسٹس اور سی ایس ایس امتحانات کی تیاری میں نمبر 1 اور لیڈنگ ادارے کی حیثیت سے متواتر کامیابی کی بہترین مثالیں قائم کررہا ہے ۔ کپس سکولز اور کالجز کے پھیلتے ہوئے کیمپسز پاکستان کے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور بہتری میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔