قصور :وارداتیں، ڈاکوؤں نے لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا
(نمائندہ دنیا) قصور اور نواح میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات،موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ بیگ پور میں عمرفاروق کھوکھر کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بناکر ڈیڑھ لاکھ نقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ سنٹرل پارک لاہور کے رہائشی رؤف خاں نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کو بتایا کہ میرے ملازمین پولٹری فارم سے 1822کلو مرغی گاڑی پر لوڈ کرکے گنڈاسنگھ روڈ برج کے نزدیک جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ملازموں کو باندھ دیا اور گن پوائنٹ پر مرغی اور گاڑی چھین کر لے گئے ۔ بگھیانہ خورد الہ آباد کے نزدیک ڈاکوؤں نے دیوکھارا کے رہائشی عظیم سے 71ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ کھوکھر ٹوچر الہ آباد میں شہزاد بھٹی کی حویلی سے 4لاکھ 35ہزار روپے مالیت کا سامان،آدھن روڈ پتوکی سے عرفان ،آصف کالونی پتوکی میں وقاص اور واپڈا آفس پتوکی سے زاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔