سیالکوٹ سے لاپتہ بچہ داتا دربار سے مل گیا
لاہور(کر ائم رپورٹر)سیالکوٹ سے لاپتہ ہونے والے 14سالہ عمیر کو داتا دربار کے علاقہ سے ٹریس کرکے بحافظت ورثا کے سپرد کیا گیا۔
ڈی ایس پی میاں انجم توقیر نے کہا کہ اس طرح قصور، شیخوپورہ سے لاپتہ ہونیوالے 2بچوں کو بھی ٹریس کرکے بحفاظت ورثا کے سپرد کیا ،تینوں بچے گھرسے ناراض ہوکر بھاگ گئے تھے ،بچوں کے والدین نے اغوابرائے تاوان سیل سے مدد طلب کی تھی ۔