لہسن ، ادرک ، لیموں کے بلند نرخ ، عوام کی پہنچ سے باہر
(کامرس رپورٹر سے)پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک کی خریداری آسان نہیں ۔پیاز نرخ میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی اور پیاز کاسرکاری نرخ 145 روپے فی کلومقرر ہوا۔۔۔
مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 105 روپے فی کلو مقرر ہوا ،مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،لہسن کے نرخ بدستور 525 روپے کلو مقرر،مارکیٹ میں لہسن 600 روپے کلو ہے ،ادرک کاسرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 590 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں ادرک بدستور 700 روپے کلو ہے ،لیموں کے نرخ 50 روپے اضافے سے 675 روپے کلو مقرر ہوئے ،مارکیٹ میں لیموں 700 روپے کلو تک ،بند گوبھی کی قیمت150 روپے کلو مقرر کی گئی ،مارکیٹ میں بند گوبھی 200 روپے کلو تک رہی، پھول گوبھی نرخ 110روپے کلو مقرر ہوئے ،مارکیٹ میں پھول گوبھی 130 روپے کلو ہے۔