پنجاب میں ڈورن اور سیٹلائٹ سے ماحولیاتی نگرانی کا آغاز

 پنجاب میں ڈورن اور سیٹلائٹ سے ماحولیاتی نگرانی کا آغاز

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں ڈرون سے اور جدید سیٹلائٹ سے منسلک سسٹم کی مدد سے ماحولیاتی نگرانی شروع ہوگئی۔

ڈرون اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج پر چھاپوں کا آغاز کر دیاگیا۔ڈرون کے ذریعے دھواں پھیلانے اور ماحولیاتی قانون پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریوں کا سراغ لگایا گیا۔ شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ پر دو فیکٹریوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپا مارا اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔سینئر منسٹرمریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا اورسموگ ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ اڑھائی لاکھ زندگیاں چھیننے والی سموگ کے خاتمے کی مہم میں پنجاب کا ہر شہری مدد کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں