پروفیسر جواد کی کہانیاں بہترین :ڈاکٹر فرخ خان
لاہور (سٹاف رپورٹر )لمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فرخ خان نے کہا دنیا بھر کا بڑا ادب مادری زبانوں میں لکھا گیا۔۔
پروفیسر جواد کی کہانیاں فلسفیانہ، سماجیات اور سیاسیات کے وسیع تر تناظر میں قومی اور عالمی ادب کے حوالے سے بہترین کہانیاں ہیں۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید بھٹا نے کہا محمد جواد کی شخصیت میں بیک وقت فلسفے کا استاد اعلٰی درجے کا کلاسیکل گلوکار اور پنجابی کا بہترین کہانی کار براجمان ہے ۔