سموگ چیک کرنے والے آلات مکمل فعال نہ ہو سکے
لاہور(کامرس رپورٹر)سموگ سیزن شروع، سموگ چیک کرنے والے آلات مکمل فعال نہ ہو سکے، سال2016 میں محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے 6 ایئر پوائنٹرز خریدے گئے۔۔۔
2018-19 میں پوائنٹرز چالو رکھنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے بھی خرچ کئے گئے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کیم ٹیک کمپنی نے 105 ملین روپے میں 6 ائیر پوائنٹرز فراہم کئے لیکن ان کی مرمت پر 170 ملین روپے درکار ہونگے ،باغوں کے شہر میں اس وقت صرف 3 آلودگی کی پیمائش والے آلات نصب ہیں۔