پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 118 کیسز رپورٹ

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 118 کیسز رپورٹ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 118 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 102، لاہور سے 3، چکوال اور سیالکوٹ سے 2،2 جبکہ پاکپتن، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، قصور اور گوجرانوالہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 905 جبکہ رواں سال اب تک 3403 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں