حساس ادارے کے ملازم کا قتل بیوی ،بھائی کیخلاف مقدمہ
بورے والا ( نمائندہ دنیا)عزیز ا ٓ باد میں حساس ادارے کے ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقتول کی بیوی ، سالے اور دیگر ملزموں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کا حاضر سروس ملازم فرمان اپنی بیوی کو منانے کے لیے اپنے سسرال آ یا اور سسرالیوں نے اسے کمرہ میں لے جا کر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کی زد میں ا ٓکر فرمان علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی تو مقتول کی بیوی نے پولیس کو گمراہ کر تے ہوئے اسے خود کشی قرار دے دیا۔