ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہریوں لاکھوں سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہریوں لاکھوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ محمدی پور میں امجد علی رحمانی کے گھر کے تالے توڑ کر چور 5لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لے گئے ، کھارا کے نزدیک ڈاکوؤں نے حسن سے 1لاکھ 98ہزار نقدی ، موبائل فون ، متہ روڈ راجہ جنگ کے قریب ڈاکوؤں نے شان علی سے 40ہزار نقدی ،موبائل فون ، نعمت چوک پتوکی میں ڈاکوؤں نے محمدعرفان اور عدنان سے ہزاروں کی نقدی، موبائل فون ،موٹرسائیکل ،جان سٹی کھڈیاں سے ڈاکوؤں نے کھڈیاں کے رہائشی عبدالرحیم اور احسن سے 13ہزار نقدی، موبائل فون ،موٹرسائیکل ، بسم اﷲ ہاؤسنگ سوسائٹی مصطفی آباد کے قریب ڈاکوؤں نے محمدناظم سے 50ہزار نقدی اور طلائی زیورات ،گڑیالہ ولٹویامیں ڈاکوؤں نے عثمان بٹ سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ مختلف مقامات سے 13موٹرسائیکل چوری کرلی گئیں، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں