مصطفی آباد: حنیفاں بیگم گریجوایٹ کالج میں نئی کلاسز کا آغاز

مصطفی آباد: حنیفاں بیگم  گریجوایٹ کالج میں نئی کلاسز کا آغاز

مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ حنیفاں بیگم گریجوایٹ کالج میں بی ایس، اے ڈی اے ، اے ڈی ایس کی نئی کلاسز کا آغاز کردیاگیا، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری الیاس خاں نے پرنسپل ڈاکٹر آمنہ اقبال کے ہمراہ کلاسز کا افتتاح کیا۔۔۔

 طالبات نے گلدستے پیش کرکے مہمان کا استقبال کیا،اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے چودھری الیاس خاں نے کہاکہ ایجوکیشن میری پہلی ترجیح ہے ، کالج کے مسائل کو ترجیحی بنادوں پر حل کیا جائے گا،پرنسپل ڈاکٹر آمنہ اقبال نے کہا کہ چودھری الیاس خاں نے ہمیشہ کالج کے مسائل کو حل کروانے کیلئے جدوجہد کی ہے ،ہماری ٹیچرز طالبات کے بہترین رزلٹ کیلئے کوشاں ہیں ، میں طالبات سے بھی اپیل کروں گی کہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے اداروں کو بہترین رزلٹ دینے کیلئے محنت کریں،ڈاکٹر آمنہ اقبال نے کالج کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں