ہئیر :ہوا بھرنے سے فیکٹری ملازم کا پیٹ پھٹ گیا
لاہور( کرائم رپورٹر) پریشر پائپ سے پیٹ میں ہوا بھرنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا ۔تھانہ ہئیر کے علاقے میں عادل مسیح نے فیکٹری کے سویپر جارج مسیح کے پیٹ میں زبردستی پریشر پائپ سے ہوا بھر دی۔۔۔
جس کے نتیجے میں جارج مسیح کا پیٹ پھٹ گیا ،اسے شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شخص کے بیٹے ہارون جارج کی مدعیت میں تھانہ ہیر میں درج کر لیا گیا، تاحال پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔واضح رہے چند روز پہلے بھی ایک نوجوان کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ کاہنہ فیکٹری میں پیش آیا تھا، نوجوان چند روز ہسپتال میں رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔