شوہرکا مبینہ نشہ کرکے بیوی پر تشدد

شوہرکا مبینہ نشہ کرکے بیوی پر تشدد

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں کھنڈا میں شوہر نے مبینہ طورپر آئس کا نشہ کرکے بیوی کو تشدد کانشانہ بنایا اور کمرے میں بندکرکے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتارہا۔۔۔

رشتہ داروں نے 15 پر کال کی، پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ دیا ،شوہر نے اپنی شہ رگ پر چھری رکھ کر خودکشی کی دھمکی دے دی ،نارنگ پولیس نے شوہر کے خلاف تشدد، اقدام قتل اور خودکشی کی دفعات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں