وین میں آتشزدگی،ڈرائیور فرار
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرز کا غیرقانونی استعمال جاری ہے، لاہور سے نارووال جانے والی ٹیوٹا وین کو اعوان مسلم کے قریب آگ لگ گئی۔۔۔
ڈرائیور وین چھوڑ کر بھاگ گیا ،مسافروں نے اہل علاقہ کے ہمراہ ریت ،مٹی اور پانی ڈال کر آگ پر قابو پایا، نارنگ منڈی سے مریدکے نارووال اور لاہور سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی ٹیوٹا وینز سمیت بچوں کو سکول اور کالجز میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والی وینز میں بھی غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کااستعمال جاری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہدعمران مارتھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔