تلونڈی:سوئی گیس کی طویل بندش ، صارفین پریشان

تلونڈی:سوئی گیس کی  طویل بندش ، صارفین پریشان

تلونڈی(نامہ نگار)سوئی گیس کی طویل بندش سے صارفین پریشان ہوگئے ،صارفین محمد علی، نبی احمد، جاوید اقبال و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر شہروں میں گیس کی بندش معمولی ہے۔۔۔

 جبکہ تحصیل چونیاں کے علاقے گیس سے 16گھنٹے سے زائد محروم رہ رہے ہیں ،صبح ناشتے سے لے کر دوپہر اور ات میں کھانے کے اوقات بھی گیس بند کر دی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے ملازمین کودفاتر، طلبا کو سکول اور کاروباری طبقہ کو ناشتہ کے بغیرجاناپڑتاہے ، سوئی گیس صارفین نے گیس کی بندش سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں