گھرمیں لاکھوں کاڈاکہ،اہلخانہ پرتشدد،متعدد شہری لٹ گئے

گھرمیں لاکھوں کاڈاکہ،اہلخانہ پرتشدد،متعدد شہری لٹ گئے

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق دفتوہ کے رہائشی محمداقبال کے گھر میں داخل ہوکرڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے بعد گھر سے 20لاکھ نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیے ،کیلو کے نزدیک اﷲ وسایا سے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے اُسے زخمی کردیا،ساندہ کلاں سروس سٹیشن پر آنے والے ڈاکوؤں نے محمدبلال کو یرغمال بناکر ایل سی ڈی ودیگر سامان ، ڈھولن چوک کے قریب ڈاکوؤں نے گنڈاسنگھ والا کے رہائشی محمدیونس سے 15ہزار نقدی ، موبائل فون ، پل نہر خرم باقر کے کھڈیاں کے نزدیک ڈاکوؤں نے محمودپورہ کے رہائشی محمدرمضان سے 1لاکھ 23ہزار 500 نقدی، 2 موبائل فونز ،موٹرسائیکل ، حاجی پارک فیروزپور روڈ پر عدنان احمد سے 45ہزار نقدی ،موبائل فون ،فقیریئے والا کے قریب ڈاکوؤں نے فیصل محمود سے 17ہزار نقدی ودیگر سامان لوٹ لیا۔ مختلف مقامات پرچور3شہریوں کی موٹرسائیکلیں لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں