سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز کا آغا نہ ہوا، تعلیمی نقصان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شہر کے سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز کا آغا نہ ہوا۔ طلبہ کا تعلیمی حرج ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے کسی بھی سکول میں طلبہ کو آن لائن کلاسز کا بتایا ہی نہیں گیا ۔چھٹی کلاسز کو سموگ کی وجہ سے چھٹی دیے ہوئے تین دن ہوگئے مگر تاحال آن لائن کلاسز کے حوالے سے پیش رفت نہ ہوئی۔سکولوں میں آن لائن کلاسز کے لیے سہولیات اور انفراسٹرکچر ہی موجود نہیں۔آن لائن کلاسز کے لیے خصوصی نیٹ ہی موجود نہیں۔ شہر کے تمام سکولوں میں کمپیوٹر لیبز نہیں اور جہاں لیبز ہیں اور مکمل فنکشنل نہیں ۔ نیٹ کی سہولت زیادہ تر صرف پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے روم میں ہے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں ہونے کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا مگر سہولیات نہ دیں ۔ بڑی کلاسز والے بچوں کا زیادہ تعلیمی حرج ہو رہا ہے ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کلاسز والے طلبہ کا کورس مکمل کور نہ ہونے کا خدشہ ہے ۔