ہائیکورٹ :کرشنگ شروع نہ کرنے پر جواب طلب

ہائیکورٹ :کرشنگ شروع  نہ کرنے پر جواب طلب

لاہور (عدالتی رپورٹر)گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنے کا معاملہ سے متعلق درخواست پر عدالت نے سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے حکومت سے وجوہات طلب کرلیں، جسٹس شمس محمود مرزا نے صدر کسان بورڈ پاکستان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواستگزار کا مؤقف تھا کہ قانون کے مطابق شوگر ملز گنے کی کرشنگ اکتوبر میں شروع کرتی ہیں،حکومت گنے کی فی من قیمت بھی مقرر کرنے کی پابند ہے ، اس سال حکومت پنجاب نے گنے کی فی من قیمت ابھی تک مقرر نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں