لڑکی کو تیزاب پلانے کے واقعہ کا نوٹس
لاہور (لیڈی رپورٹر)ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلانے کا واقعہ کا نوٹس، حنا پرویز بٹ کے نوٹس پر ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار کرا لیا۔
ملزم نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو تیزاب پلا دیا تھا، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی اور متاثرہ لڑکی کے ورثا کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ایس پی انویسٹی گیشن نے مقدمہ کی تفصیلات اور تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔