این ایس آئی ٹی سٹی سلیکون بلاک :بڈز کھول دی گئی

 این ایس آئی ٹی سٹی سلیکون بلاک :بڈز کھول دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے سلیکون بلاک کے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے ٹینڈر کے لیے ٹیکنیکل بڈز کھول دی گئی۔

بڈ اوپننگ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام کنسٹرکشن کمپنیوں کے نمائندوں کے سامنے ٹیکنیکل بڈ کھولی گئی۔این ایس آئی ٹی سٹی سلیکون بلاک کے انفراسٹرکچر کے ٹینڈر کی مالیت کا تخمینہ 4.18 ارب روپے ہے ، ٹینڈر میں این ایل سی، حبیب کنسٹرکشن سروسز، ماکسنز ،حسنات برادرز ،مقبول کولیزن اینڈ جوائنٹ وینچر اور ڈیزائن انجینئرنگ نے حصہ لیا۔سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر ارکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال ڈائریکٹر موجود تھے ، این ایس آئی ٹی سٹی سلیکان بلاک انفراسٹرکچر میں روڈ ورکس، ایم وی، واٹر سپلائی، سیوریج، آئی سی ٹی کا کام کیا جائے گا، ٹیکنیکل بڈز کے ساتھ ساتھ فنانشل بڈز بھی موصول کی گئیں، ٹیکنیکل بڈز کی نیسپاک کی جانچ پڑتال کے بعد فنانشل بڈ کھولی جائے گی ۔جس کے بعد انفراسٹرکچر کے کنٹریکٹ کا باضابطہ اجرا کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں