سردی شروع ہونے سے قبل ہی شہر میں گیس نایاب
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سردی شروع ہونے سے قبل ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس نایاب ہوگئی، ٹیل اور گنجان آباد علاقوں کے رہائشی تین اوقات میں بھی گیس سے محروم۔۔۔
سوئی ناردرن حکام کی جانب سے آفیشلی تو گیس شیڈول جاری نہیں کیا گیا مگر شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا،شہر میں صبح 6 سے 8،دوپہر 12 سے 2 اور شام 6 سے 10 کے علاوہ گیس دستیاب نہیں، گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں شہری ان اوقات میں بھی گیس سے محروم، بیگم پورہ کے علاقہ کچی آبادی محمود آباد میں اہل علاقہ کو گیس دستیاب نہیں، شہریوں کا احتجاج، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جن اوقات میں گیس فراہمی یقینی بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ان اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے ،اہل علاقہ ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،متعدد بار شکایات کرچکے مگر گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی،شہری کہتے ہیں کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ،اس کی قیمت اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔