چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے اقدامات کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
سی سی پی او کی زیر صدارت سول لائن اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کہا چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، رائیونڈ اجتماع کے دوسرے سیشن کے لئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں، رائیونڈ اجتماع کی پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ، سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں، کوالٹی آف انویسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مظلوم کو بروقت انصاف مل سکے ، تفتیش میرٹ اور پروفیشنل انداز میں کی جائے ۔ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔