نجی گاڑیوں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔کابینہ کے میٹنگ منٹس کے اجرا کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی۔
گاڑیوں کے فٹنس چیکنگ کے ریگولیشنز پر محکمہ ٹرانسپورٹ عمل کر ائے گا۔ تجویز کے مطابق پانچ سال تک پرانی گاڑی کیلئے صرف ایک مرتبہ فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، پانچ سال سے زیادہ پرانی ہونے والی گاڑی کو ہر دو سال بعد ،8 سال سے زیادہ پرانی گاڑی کو ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔فٹنس سرٹیفکیٹ اور فٹنس چیکنگ کیلئے فیس کا تعین محکمہ ٹرانسپورٹ کرے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے شہر میں مختلف مقامات پر فٹنس سنٹرز بنائے جائیں گے ۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر گرین ٹاؤن میں فٹنس سرٹیفکیٹ سنٹر تعمیر کر دیا گیا، فٹنس کے معیار پر پورا اترنے نہ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارشات تیار کی جارہی ہیں،مالکان کو فٹنس ٹھیک کرنے کیلئے 3 چانس دئیے جائیں گے جس کے بعد محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی،موٹروے پولیس فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی گاڑیوں کو موٹر وے استعمال پر پابندی کی سفارش کی جائے گی۔