300 نرسوں،انسٹرکٹرز کی ترقیاں

 300 نرسوں،انسٹرکٹرز کی ترقیاں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کے ذریعے گریڈ16کی 252چارج نرسوں کوگریڈ 17میں ہیڈ نرس کے عہدے پر ترقی دے دی۔

گریڈ 17کی41نرسنگ انسٹرکٹرز کو گریڈ18میں چیف نرسنگ انسٹرکٹرز،گریڈ 16کی 2نرسنگ آفیسرز کو گریڈ17میں ترقیاں دی گئی ہیں۔ پری پراونشل سلیکشن بورڈ1 کے ذریعے گریڈ 19کی5نرسنگ آفیسرز کو گریڈ20میں ترقیوں کیلئے کلئیر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں