رکشہ سے 320 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد
تھہ شیخم(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈویژن شرجیل شاہد، اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزباقر رسول انور کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے نیٹولووالابائی پاس کے قریب ناکہ لگا کر مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑ لیا اور دوران کارروائی320کلو مردہ مرغیوں کاگوشت برآمدکرکے تلف کردیا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کرلیا اوراسے پولیس کے حوالے کرکے رکشہ ضبط کر لیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزکا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن اور ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔