بنیادی حقوق کے حوالے سے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

بنیادی حقوق کے حوالے سے دائر  درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(کورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ جیل میں بنیادی حقوق کے حوالے سے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

چھبیس صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ خواتین ملزمان کے لئے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں الگ جیلیں قائم کی جائیں، خواتین ملزمان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، لمبے عرصہ کے لیے قید میں رہنے والے ملزمان کو دوبارہ سوسائٹی کا مہذب شہری بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں، راولپنڈی جیل میں اسلام آباد کی حدود کے بتیس سو ملزمان قید ہیں، اسلام آباد میں جیل کا قیام راولپنڈی جیل کے رش کو کم کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں