ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 484 فیکٹریاں سیل

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 484 فیکٹریاں سیل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب بھر میں 11,000 بھٹوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 11,153 کو نوٹسز جاری کیے گئے، 1,191 بھٹے مسمار کیے گئے، 1,335 سیل کیے گئے، اور 1,832 مقدمات درج کیے گئے۔

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 484 فیکٹریاں سیل کی گئیں، 174 مقدمات درج کیے گئے اور 46 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیوجیٹو ڈسٹ کے خاتمے کے لیے 4,588 سائٹس کی انسپیکشن کی گئی، جن میں سے 688 کو نوٹس جاری کیے گئے اور 46 سائٹس سیل کر دی گئیں۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 77,166 چالان کیے گئے اور 14 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ کوڑا جلانے پر 10,465 چالان کیے گئے ، 1,040 مقدمات درج کیے گئے اور 23 ملین روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے 75 مائیکرون سے کم حجم کے 1,541 کلوگرام پلاسٹک بیگز بھی ضبط کیے گئے ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے جنگ جاری رہے گی۔سموگ اور فضائی آلودگی کے خلاف مہم میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں