ن لیگ نے ہمیشہ ملک کومشکل سے نکالا:شبیر عثمانی
تھہ شیخم(نامہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی حاجی شبیر عثمانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔۔۔
وزیراعظم میاں محمدشہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بہترین اور عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اورہمیں سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ہی ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے ،ہم سب کو پاکستان کی ترقی میں مل جل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ، انہوں نے مزید کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی بہترین معاشی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، ہمیں اپنے ذاتی مفادات کی بجائے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔