بندر اور ہرن بازیاب
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات نے آپریشن کے دوران لاہور سے ایک مداری سے بندر بازیاب اور بجوات سے ایک نر پاڑہ ہرن بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
وائلڈ لائف سٹاف لاہور نے ایک مداری کو گرفتار کرکے بندر بازیاب کر لیا،چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، نیز بندر کو جلو وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔وائلڈ لائف سٹاف گوجرانوالہ نے بجوات میں مسکن سے بھٹکے نر پاڑہ ہرن کو بحفاظت ریسکیو کرکے اسکے قدرتی مسکن / پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں آ زاد کر دیا۔