240پولیس اہلکاروں کو پنجاب کانسٹیبلری میں بھجو ادیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے 240 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کیلئے پنجاب کانسٹیبلری میں بھجو ادیا گیا۔ پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونے والے اہلکاروں میں فلائنگ سکواڈ ،اینٹی رائیٹ یونٹ شامل ہے۔
ایس ایس پی ایڈمن لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں اہلکاروں میں علی نذیر، علی حسین، مدثر حسین، رضوان حیدر، محمد یونس، محمد وحید اکرم، محمد عبادت، محمد ساحر، حامد مختار، ذوہیب اقبال، عبدا لطیف، ہاشم علی، محمد حنین، آفاق احمد، محمد فیضان، عبدالوہاب، محمد تصدق، سیف اللہ، کاشف علی، محمد عامر، محمد کامران و دیگر شامل ہیں۔ تمام اہلکاروں کو فوری طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔