لاہور، کراچی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین چلانے کا منصوبہ

 لاہور، کراچی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین چلانے کا منصوبہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلویز لاہور اور کراچی کے درمیان ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین شروع کرنے کا منصوبہ بندی کر رہی ہے۔۔۔

 جو گرین لائن ایکسپریس کی طرح ہے جو اسلام آباد اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلتی ہے۔وزارت ریلوے کے افسر نے بتایا اس نئی ٹرین سروس کا بنیادی ہدف مسافروں کو جدید سہولیات اور سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا متعلقہ محکموں کی ٹیمیں اس جدید ٹرین کے آغاز کی تیاریوں پر کام کر رہی ہیں جس کے اگلے سال جنوری کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے ۔افسر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ریلویز مسافروں کی خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، مقامی طور پر کوچز تیار کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا محکمہ خوراک کے معیار اور صفائی کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ مسافروں کیلئے ایک آرام دہ اور صاف ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں