میڈیا ورکررز اتحاد کامیاب، عدنان شوکت صدر منتخب

 میڈیا ورکررز اتحاد کامیاب، عدنان شوکت صدر منتخب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے سالانہ انتخابات میں میڈیا ورکرز اتحاد اور پروفیشنل پینل کے درمیان کانٹے کے مقابلے میں میڈیا ورکرز اتحاد نے کلین سویپ کردیا۔

پروفیشنل پینل کے نصیب علی تبسم نے 244 ووٹ حاصل کئے جبکہ میڈیا ورکرز اتحاد کے عدنان شوکت نے 284 ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے ۔جنرل سیکرٹری کی سیٹ پرعاصم لطیف نے 222 حاصل کئے جبکہ طاہر منصف نے 292 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے ۔ سینئر نائب صدرقمر عزیز، نائب صدرخاقان متین، فنانس سیکرٹری خرم علی، پریس سیکرٹری عرفان انور، ایڈیشنل سیکرٹری شہباز گجر، گورننگ باڈی میں فاروق سعید،آصف کھوکھر، محمد ہارون بٹ نے پروفیشنل پینل کے امیدواروں کوبھاری شکست سے دو چار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں