ایف بی آر کے اپنے نظام میں سقم : انجمن تاجران
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر سمیت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات کا فریم ورک تیار کرائے۔۔۔
جس کیلئے سٹیک ہولڈرز سمیت مقامی اور غیر ملکی معاشی ماہرین کو ذمہ داری سونپی جائے۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کے اپنے نظام میں سقم موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں افراد جو ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوتے ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کی جائے۔