پاسنگ مارکس40فیصد ،اطلاق آئندہ سال سے ہوگا

 پاسنگ مارکس40فیصد ،اطلاق آئندہ سال سے ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنے کی پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا۔

 نئی پالیسی کے اطلاق بارے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔ رواں سال سے پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کیا جانا تھافیصلے کی حتمی منظوری تاحال پنجاب کابینہ سے نہ لی جاسکی۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کی منظوری کیلئے سمری بھی تیار کررکھی ہے ۔نمبروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈنگ فارمولا بھی امتحانات کے لیے نافذ کیا جائے گا۔امتحانی نظام میں اہم تبدیلیاں کی منظوری لینے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ورکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں