ٹیکس چوری روکنے کیلئے پراپرٹیز کی جیومیپنگ کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے پنجاب بھر کی پراپرٹیز کی جیومیپنگ کر انے کا فیصلہ کرلیا۔
اس اقدام کے تحت سٹیلائٹ امیجری اور ریموٹ سنسرزسے پراپرٹیز کی پیمائش کوچیک کیا جائے گا،ابتدائی طور پرلاہورکے 2سرکل سمیت پنجاب کے 6سرکل میں جیو میپنگ کی جائے گی۔جیو میپنگ سے تمام ٹیکس ایبل پراپرٹیز کا ریکارڈ از خود اپ ڈیٹ ہوجائے گا،10روز کے اندر6 سرکل کی جیومیپنگ کرکے پنجاب کے 700سرکل کی جیومیپنگ شروع ہو گی۔جیو میپنگ سے پراپرٹی ٹیکس چوری کرانے والے افسر و شہری سامنے آجائیں گے۔