محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبلز کی بھرتی جاری
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پولیس کی زیر نگرانی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔
پولیس اور ایکسائز افسروں پر مشتمل ریکروٹمنٹ بورڈز امیدواروں کے جسمانی و تحریری ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ تحریری و جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب 124 امیدوار کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے ، امیدواروں کی دوڑ اور فٹنس ٹیسٹ کا عمل مکمل کیا گیا۔2سے 4جنوری تک امیدواروں کی جسمانی پیمائش کی جائے گی، تحریری ٹیسٹ اور نتائج کا عمل 5سے 7جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔